Faraz Faizi

Add To collaction

14-Jul-2022 تحریری مقابلہ (Opne) دلبر سے ملاقات کا موسم


چاہت کی مہک پیار کی سوغات کا موسم
لو آگیا دلبر سے ملاقات کا موسم

اوڑھے ہوئے قطرات کی چادر ذرا دیکھو
آیا ہے یہ مولا کی عنایات کا موسم

جلتا ہوا یہ دل اور تیرا بھیگا ہوا جوبن
میں کیسے بھلاوں پہلی ملاقات کا موسم

اب درد کے سانچے میں ڈھلی جاتی ہے راتیں
آیا ہے تیری یادوں کی بارات کا موسم

سونی ہے میری باہیں صنم اب لوٹ بھی آؤ
دیکھو کہ پھر آیا ہے یہ برسات کا موسم

کاوش فکر: فرازفیضی

   14
8 Comments

Raziya bano

26-Aug-2022 02:51 PM

نائس

Reply

Saba Rahman

16-Jul-2022 11:27 PM

Osm

Reply

Rahman

16-Jul-2022 10:40 PM

Osm

Reply